متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران  ٹریفک سگنل توڑنے جیسی 2 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی امارات میں اس سال جنوری سے جون کے دوران ٹریفک سگنل توڑنے کی 2 ہزار 578 خلاف ورزیاں  ریکارڈ کی گئیں۔

ابوظہبی کے ایک خبررساں ادارے  ال اتحاد کے مطابق ٹریفک سگنل توڑنا ٹریفک قوانین کی سب سے بڑی اور خطرناک خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔ جو کے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق زیادہ تر لوگ تیز رفتاری، سڑک پر توجہ نہ ہونے اور موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے لال سگنل پر نہیں رکتے اور سگنل توڑتے ہوئے گزر جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق یکم جولائی 2017 کو نافذ ہونے والے وفاقی ٹریفک قانون کے ریڈ سگنل توڑنا ایک قابل سزا جرم ہے اور اس جرم کا مرتکب ہونے پر 1 ہزار درہم جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اور اگر کار سوار 12 ٹریفک پوائنٹ حاصل کرتے ہیں تو 30 دن کے لیے انکی گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔

اور ضبط کی گئی گاڑی کو واپس حاصل کرنے کے لیے 5 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

مزید برآں، اگر ضبط کی گئی گاڑی کو تین ماہ کے اندر جرمانہ ادا کر کے واپس حاصل نہیں کیا جاتا تو تین ماہ بعد گاڑی نیلام کر دی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button