متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 ہدایات کی روشنی میں تفریخ پر کوئی پابندی نہیں

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں تفریخ پر جانے کے لئے ضروری ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہیں کیونکہ کویڈ 19 کی دہائی صورت حال کی وجہ سے بیشتر بند کئے جانے والے مقامات دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات میں تفریخ کے لئے باہر جانے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے مگر شرط یہ ہے کہ اپنی صحت کے ساتھ دوسرے افراد کے صحت کو بھی اولین ترجیح دی جائے اور کویڈ 19 کے خلاف واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے ۔

متحدہ عرب امارات میں کہی بھی جائے تو ماسک کا استعمال کریں اور شرط یہ کہ ماسک چہرے اور گلے پر نہیں بلکہ ناک اور منہ پر پہنا جائے ۔اگر کسی نے ماسک کا استعمال ٹھیک طریقے سے نہیں کیا تو اس سے فاصلہ بنا کے رکھیں چاہئے وہ آپ کا قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔

تمام شہریوں اور رہائشیوں کے لئے حکم ہے کہ وہ کویڈ 19 کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اگر کسی کو کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی کرتے پائے تو انکی سرزرش کریں تاکہ انکو اصلاح کا موقع موثر ہو ۔

باہر جاتے ہوئے اپنے ہاتھ صاف رکھیں اور دھوتے رہیں جس کے لئے صابن کا استعمال یقینی بنائے ۔ کھانا کھاتے وقت یا کلب میں کوشش کریں کہ آپ کے ہاتھ صاف ہو اور ہاتھ رکھنے جگہ پر انسداد کرونا وائرس سپرے کیا جاچکا ہو۔ کھانے میں زیادہ افراد کے ساتھ بیٹھنے سے اختتاط کریں اور کوشش کریں کے اجتماعات میں شرکت نہ کریں اور نہ ہی زیادہ لوگوں سے ہاتھ ملائے ۔

جسم کی درجہ خرارت کو چیک کرتے رہے اور ریستوران ،بار، مالز اور شاپس میں جاتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔اگر آپ کو کویڈ 19 کی علامات محسوس ہو تو فوری طور پر خود کو علیحدہ کریں اور قرنطینیہ میں جانا بہترین فیصلہ ہوگا ۔اگر علامات میں اضافہ ہو تو کویڈ 19 ٹیسٹ کرنا چاہئے ۔

Source:Abudhabi Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button