متحدہ عرب امارات

محکمہ صحت ابوظہبی نے شادی اور فوتگی تقریبات کے لئے نئے ہدایات جاری کردیئے

(خلیج اردو ) محکمہ صحت ابوظہبی نے کویڈ 19 کے سبب شادیوں اور فوتگی تقریبات کے لئے نئے لائے عمل کا اعلان کردیا ۔

نئے ہدایات کی روشنی میں 10 سے زیادہ افراد کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ تمام شرکاء کو ماسک لازمی پہننا ہوگا ۔یہ ہدایات کویڈ 19 کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے جاری کئے گئے ہیں ۔

ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق شادی اور فوتگی تقریبات میں شرکت کرنے سے 24 گھنٹے پہلے کویڈ 19 ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا جبکہ دس افراد سے زائد کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

فوتگی کے مواقع پر فون کے ذریعے تعزیت کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ شادی تقریبات میں ہر شخص کے لئے علیحدہ برتن استعمال کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے ۔

شادی اور فوتگی تقریبات کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کرنا لازمی ہوگا جہاں سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی جگہ ہو بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button