خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یوم الحاق: شیخ محمد نے 1,000 عرب ذہین افراد کی تلاش کے لیے 100 ملین درہم پروجیکٹ کا آغاز کیا

خلیج اردو: دبئی کے حکمران نے اپنے 16ویں یوم الحاق کو ایک ایسا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسمیں مختلف شعبوں میں 1,000 عرب علمبرداروں کو تلاش کیا جائے گا۔

UAE کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ مستقبل کا عجائب گھر ان ذہین لوگوں کے لیے ایک مرکز کا کام کرے گا اور جلد ہی کھل جائیگا-

"حال ہی میں، ہم نے مستقبل کے اس میوزیم کو ایک بین الاقوامی سائنٹفک سمبل کے طور پربنایا ہے جو نئی عرب تحریک کے فکری اور انتظامی مرکز کا کام کرے گا۔ ذاتی طور پر، مجھے یقین ہے کہ سائنس، اسکالرز اور افکار کے لوگ بہتر تبدیلی لا سکتے ہیں،‘‘ شیخ محمد نے کہا۔

100 ملین درہم کا یہ پروجیکٹ اگلے پانچ سالوں میں طبیعیات، ریاضی، پروگرامنگ سائنس، تحقیق اور معاشیات کے شعبوں میں 1,000 علمبرداروں کی تلاش کرے گا۔

شیخ محمد نے مزید کہا کہ ” عالمی دانشوروں، محققین اور کمپنیوں کے ساتھ جڑے رہنے کیلئے ان علمبرداروں کو مدد ملے گی تاکہ ان کے خیالات کو فروغ دینے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکے”

آج شیخ محمد کو دبئی کے حکمران کا عہدہ سنبھالے ہوئے 16 واں سال ہو رہا ہے، مگر شاہانہ تقریبات یا استقبالیہ کی میزبانی کرنے کے بجائے، وہ اس موقع کا استعمال کچھ بامقصد منصوبے شروع کرنے کے لیے کررہے ہیں۔ کئی سالوں کے دوران، انہوں نے اس دن کو کارکنوں، ماؤں اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج سمیت دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وقف کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button