متحدہ عرب امارات

دوحہ مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ اور کافی پرامید ہیں، افغان طالبان

خلیج اردو
11 اگست 2021
قاہرہ : افغان طالبان کے سیاسی دفتر نے الجزیرہ ٹی وی کو منگل کے روز بتایا ہے کہ وہ دوحہ مذاکرات کے حوالے سے ث ابت قدم ہیں اور کسی بھی صورت اسے متائثر نہیں کرنا چاہتے۔

دوحہ مذاکرات میں افغان حکومت کے وفد کے ایک رکن نے قطری خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات میں کسی قابل ب ھروسہ ثالث کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ فریقین کی سنجیدگی کا تعین کیا جا سکے۔

الجزیرہ کے مطابق طالبان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان نے نہیں بلکہ حکومت تھی جس نے ایک ثالث کے اصول کو مسترد کیا۔ ہم بین الاقوامی برادری سے کہتے ہیں کہ وہ زمینی حقائق کا درست اندازہ لگائیں۔

افغان حکومت کے وفد کے رکن کا کہنا ہے کہ طالبان کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ تشدد سے اپنے مقاصد کے حصول میں ہے۔ عالمی برادری کو طالبان پر سنجیدگی دکھانے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button