متحدہ عرب امارات

طالبان نے قندھار شہر پر قبضہ کر لیا ، امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کو وہاں سے نکلنے کے احکامات جاری

خلیج اردو
13 اگست 2021
کابل : افغان طالبان نے قندھار پر قبضہ کر لیا ہے جو امریکی سرپرستی میں کام کرنے والی افغان فوج کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تیسرے بڑے شہر لشکرگاہ پر قبضہ کیا ہے۔

اس دعویٰ کے حوالے سے جب خبررساں ادارے رائٹرز نے حکومتی موقف جاننے کی کوشش کی تو اس حوالے سے حکومتی عہدیداران کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ایسے میں جب طالبان نے نے اعلان کیا کہ انہون نے قندھار پر قبضہ کر لیا ہے ، حکومتی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں اس کی تصدیق کی ہے۔

قندھار کو طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جس میں زیادہ آبادی پشتون قومیت کی ہے۔ یہ وہ ضلع ہے جہاں سے ماضی کے مشہور طالبان تحریک ابھری تھی جس نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیا تھا۔

حکومتی فوج اب بھی قندھار ایئرپورٹ کا کنٹرول اپنے پاس رکھی ہوئی ہے جو امریکی افواج کا دوسرا بڑا بیس تھا جب وہ بیس سال قبل افغانستان میں اپنے مشن کیلئے آیا۔

 

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button