متحدہ عرب امارات

دبئی: دوست کی پارٹی کے دوران اس سے 10 ہزار درہم لوٹنے والے دو افراد گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں اپنے دوست کے گھر پارٹی کے دوران اس سے 10 ہزار درہم لوٹنے والے دو افریقی باشندوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر ڈکیتی کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

واقعہ اس سال فروری کا ہے جب پولیس کے آپریشن روم میں ایک کال موصول ہوئی جس میں دبئی کے فریج مرار کے علاقے میں واقعہ افریقانا عمارت میں ڈکیتی کے واقعہ کی اطلاع دی گئی تھی۔

ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس پیٹرول کرائم سین کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ پولیس افسروں کی موجودگی میں متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہا تھا جب 8 افراد ان کی پارٹی میں شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس کی متاثرہ شخص نے اجازت دے دی۔

لیکن کچھ ہی دیر بعد دونوں مدعالیہان اور ان کے ساتھیوں نے چاکو اور چھریاں نکا لیں اور متاثرہ افراد کو دھمکانے لگے۔

متاثرہ شخص نے بتایا ” انہوں نے ہم سے اپنی جیبیں خالی کرنے اور نقدی اور موبائل فون انہیں دینے کا کہا”َ۔ گروہ نے ان افراد سے 10 ہزار درہم اور ایک موبائل فون لوٹا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ خوش قسمتی سے پولیس کو ملنے والی ایک مخبری سے پتہ چلا کہ گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان اس واردات میں ملوث تھے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button