خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

تعلقات میں بہتری کے بعد متحدہ عرب امارات نے قطر کی متعدد نیوز ویب سائٹس کو ان بلاک کردیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 7 سال بعد متعدد قطری نیوز ویب سائٹس کو ان بلاک کردیا ہے۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد ہوئی ہے۔

بلاک کی گئی ویب سائٹس میں معروف نیوز ایجنسیاں، الجزیرہ، الجزیرہ انگلش، دی نیو عرب، قطر نیوز ایجنسی اور بہت سی دیگر نیوز پورٹلز شامل ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی ایک نیوز سائٹ الم مانیٹر نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی اب ان سائٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، دوحہ نیوز اور مڈل ایسٹ آئی اب بھی امارات میں بلاک ہیں۔

2021 میں سعودی عرب میں العلا اعلامیہ پر دستخط کرنے کے بعد دونوں ممالک نے اپنے تعلقات میں نمایاں بہتری کی ہے۔ یہ اعلان امریکہ اور کویت کی ثالثی میں کیا گیا۔

جون 2017 میں، مصر اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے دیگر ممالک بشمول سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے، جس سے خلیجی تنازع کا آغاز ہوا۔

4 ممالک نے قطر پر مصر میں اخوان المسلمون نامی شدت پسند تنظیم کی حمایت کا الزام لگایا۔ انہوں نے قطر پر ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات رکھنے کا الزام بھی لگایا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان قدرتی گیس کی سب سے بڑی فیلڈ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button