متحدہ عرب امارات

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بعد امارات سائبر حملوں کا نشانہ بنا

حکام کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد متحدہ عرب امارات سائبر حملوں کا نشانہ بنا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات امارات کے سائبر سکیورٹی کے سربراہ نے اتوار کو کہی۔
متحدہ عرب امارات نے اگست میں اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ تعلقات بحال کیے جس پر فلسطین اور چند مسلمان ممالک نے غصے کا اظہار کیا تھا۔

امارات کے بعد بحرین اور سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کیے۔
محمد حمد الکویتی نے دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ہماری طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد متحدہ عرب امارات پر سائبر حملے شروع ہو گئے۔‘

[ad id=”17248″]

انہوں نے کہا کہ فنانشل سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا لیکن انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا حملے کامیاب رہے یا یہ حملے کرنے والے کون تھے۔
محمد حمد الکویتی نے کہا کہ امارات میں سائبر حملے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد زیادہ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر اس خطے میں اس طرح کی حملے ایران سے کیے جاتے ہیں۔ ایران بھی کہہ چکا ہے کہ وہ ہیکنگ کا شکار رہا ہے۔

[ad id=”17248″]

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button