متحدہ عرب امارات

قومی اسمبلی کے بعد پاکستان کے سینیٹ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کرلیا: یہ ناانصافیاں ختم کرنے کے لئے دیرینہ مطالبہ تھا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

خلیج اردو

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل پیش کیا گیا۔ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کیا بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ پڑے۔

 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قوانین میں ردوبدل کی گنجائش رکھنی پڑتی ہے اور قانون ڈٹ کر کھڑا نہیں ہوتا بلکہ ردوبدل سے ممکن ہوتا ہے، عدل کے ایوانوں سے بھی آوازیں اٹھی کہ اس معاملے پر قانون سازی کیوں نہیں کی جا رہی۔اجتماعی سوچ ہی اداروں کو آگے لیکر جاتی ہے۔

 

سینیٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ عوام کا نام لگا کر اس بل سے اپنے مقاصد حاصل کئے جائیں گے۔اتنی جلد میں یہ بل کیوں پاس کروایا جا رہا ہے۔کہتے ہیں ہم ترازو کے پلڑے برابر کرنے چلے ہیں۔

 

سینیٹر رضا ربانی نے کا کہنا تھا کہ حقیقت میں تمام تر ایشوز سیاسی ہیں۔ سیاسی ایشوز کو آپس میں ختم کرنے چاہے ناکہ عدلیہ کے پاس لے کے جانے چاہے۔۔۔ہر سیاسی مئسلے پر بات پارلیمان میں ہی ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button