متحدہ عرب امارات

عالمی سطح پر انسانیت کی خدمت میں دبئی پیش پیش ، دو چارٹڈ طیاروں پر مشتمل امدادی سامان اور طبی عملہ سوڈان بھجوانے کیلئے تیار

خلیج اردو
02 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں عالمی ادارہ صحت کے لاجسٹک ہب سے سوڈان کیلئے امدادی سامان بھجوانے کے احکامات دیئے ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر انٹرنیشنل ہیومنٹرین سٹی ( آئی ایچ سی ) نے دو چارٹڈ طیاروں کو بک کیا ہے کہ وہ امداد پہنچائے۔

آئیئی ایچ سی نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے خرطوم جانے کیلئے اہم کارگو دبئی ویکسین لاجسٹکس الائنس کے ممبر امارات اسکائی کارگو سے دو ہوائی جہاز کی بکنگ کی ہے۔ 795،000 درہم مالیت کے 54 میٹرک ٹن سامان 700،000 افراد کو پہنچے گا۔

اس سامان میں زندگی بچانے والی دوائیں ، طبی سامان اور تکنیکی لاجسٹک اہلکاروں کی فوری فراہمی اس بحران کی صورت حال میں بطور امداد ضروری ہے ۔ اس امداد سے صحت کی سہولیات میں دوائیوں کی شدید قلت کو دور کیا جائے گا اور کرونا وائرس کے انتظام کیلئے درکار حفاظتی اور بایومیڈیکل آلات تک رسائی میں اضافہ کرے گی۔

ڈبلیو ایچ او اور آئی ایچ سی ملکر ہنگامی صحت کی کٹس ، عملہ کے تحفظ کے سازوسامان ، لیبارٹری ٹیسٹ اور مناسب طبی سامان بھیج رہے ہیں تاکہ سوڈان کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا انسداد کرنے ، اس کا راستہ روکنے اور اس کے اثرات کم کرنے میں مدد فراہم کرسکیں ۔

سوڈان میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر نیما عابد نے کہا ہے کہ یہ سامان سوڈان میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے لوگوں کیلئے ایک زندگی کی راہ ہے۔ ایہ پہلا موقع ہے کہ دبئی میں لاجسٹک مرکز بیک وقت فرنٹ لائنز پر ڈبلیو ایچ او عملے کی حمایت میں صحت کے ہنگامی ردعمل کو تیز کرنے کیلئے دبئی سے تکنیکی عملہ اور طبی سامان کی فراہمی کر رہا ہے۔

پچھلے سال ستمبر سے دسمبر 2020 تک آئی ایچ سی نے سیلاب سے متاثرہ سوڈانی آبادی کی امداد کیلئے کمیونٹی کی طرف سے فراہم کردہ امداد کی ترسیل کیلئے فضائی پل مہینا کیا تھا۔ امداد نے دسیوں ہزار مہاجرین اور بے گھر افراد کو ایتھوپیا کے علاقے ٹگری علاقے سے سوڈان فرار ہونے میں بھی مدد کی ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button