متحدہ عرب امارات

دبئی میں تعمیر کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا آبزرویشن وہیل عام عوام کے لیے جلد کھول دیا جائے گا، وہیل میں شادی کریں یا سالگرہ منائیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں تعمیر کیے جانا والا دنیا کا سب سے بڑا آبزرویشن وہیل 21 اکتوبر کو عام عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ عین دبئی نامی اس وہیل کی ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہیں۔

یہ وہیل دنیا کا سب بڑا وہیل ہے جو ایک جھولے کی شکل پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس وہیل سے دبئی کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ دیگر تفریحی آپشنز کے علاوہ اس وہیل کی سب سے خاص بات اس میں پرائیوٹ کیبنز ہیں۔ اور اس وہیل پر آپ اپنی سالگرہ منا سکتے ہیں، منگنی کر سکتے ہیں، شادی کر سکتے ہیٰں اور بزنس فنکشن کے علاوہ دیگر تقریبات منعقد کر سکتے ہیں۔

عین دبئی کی ویب سائٹ کے مطابق جوڑے 250 میٹر بلند اور 360 ڈگری پر گھومنے والے اس وہیل کے ایئر کنڈیشن کیبن میں منگنی کر سکتے ہیں۔ ایک کیبن میں 10 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔

مزید برآں، شادی کی تقریب منعقد کرنی ہو تو اس میں پانچ درجوں تک کی سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں، جیسا کہ پلینر یا کیٹرر کی خدمات وغیرہ۔ مزید برآں، دبئی میڈیا آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ کیبن صارفین کی ضرورت کے مطابق ڈیکوریٹ کیے جا سکتے ہیں یا ان میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

اس وہیل میں پرائیویٹ کیبنز کے علاوہ آبزرویشن اور سوشل کیبن بھی موجود ہیں۔ اس وہیل پر 38 منٹ کی رائیڈ لی جا سکتی ہے۔ جس کا فی کس ریٹ 130 درہم ہے جبکہ دو بچوں اور دو بڑوں پر مشتمل خاندان کے لیے ریٹ 370 درہم ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button