متحدہ عرب امارات

عین دبئی کا افتتاح : سحرانگیز غروب آفتاب کا نظارہ ، براہ راست شوز اور آتش بازی سمیت سیاحوں کیلئے بہت کچھ ہیں

خلیج اردو
18 اکتوبر 2021
دبئی : اس ہفتے میں رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے بہت کچھ ہے۔ عین دبئی جو دنیا کا سب سے بڑا اور لمبا آبزرویشن پہیہ ہے اور اس کا افتتاح اکیس اکتوبر کو اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

جمعرات : پہلا دن۔

عین دبئی پلازہ کے دروازے جمعرات کی دوپہر 2 بجے کھلتے ہیں جہاں سیاح تفریحی سرگرمیوں لطف اندوز ہونگے۔ دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک بارہ ایسے ٹرک علاقے کے گرد کھڑے ہوں گے جن میں خوراک ہوگی۔

شام 8 بجے سے ڈی جے ڈینی نیویل اسٹیج پر ایک سیٹ سجائیں گے اور اس دوران کئی لائٹ شوز ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز رات 8.30 بجے شاندار روشنی ، ڈرون شو اور آتش بازی سے ہوگا۔

وہ مہمان جنہوں نے جدید ترین کیبن میں 38 منٹ کیلئے چکر کی پہلے سے بکنگ کرائی ہے وہ اپنے کیمرے کی مدد سے اس سحرانگیز غروب آفتاب کے نظاروں کو قید کر سکتے ہیں یہ پلازہ میں سن سیٹ بیٹس سے مکمل ہوگا۔

جمعہ : دوسرا دن

جمعہ کے روز تقریبات کا دوبارہ آغاز دو بجے ہوگا جہاں اس کے بعد سے شام تک رنگین تقریبات کا آغاز ہوگا۔ اس میں فلیش انٹرٹینمنٹ اور ورجن ریڈیو دبئی سے علاقائی آرٹسٹ اسٹیج پر دھوم مچائیں گے۔

ان فنکاروں کی جانب سے ملکر شاندار موسیقی کا اہتمام کیا جائے گا۔ عین دبئی شام میں مختلف روشنیوں سے بھرے شوز سے سیاحوں کو بہترین تفریح فراہم کرے گا۔

عین دبئی کے جنرل منیجر رونالڈ ڈریک کا دعویٰ ہے انہوں نے شہر بھر میں جوش و خروش دیکھا ہے اور اب جب وہ افتتاح کے قریب پہنچتے ہیں تو یہ مناسب تھا کہ ہم ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کرتے جو عین دبئی کے حوالے سے ہو۔

عین دبئی پلازہ میں ویک اینڈ پر داخلہ سب کیلئے مفت ہے لیکن عین دبئی میں تقریبات اور سفر کیلئے ٹکٹ 130 درہم میں الگ سے فروخت کیے جاتے ہیں اور www.aindubai.com پر خریدے جا سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button