متحدہ عرب امارات

عین دبئی کھل گیا ، ایسا لگتا ہے کہ ہم بادلوں میں تیررہے ہیں، رہائشیوں کا عین دبئی سے متعلق تجربہ

خلیج اردو
21 اکتوبر 2021
دبئی : اب آپ دبئی کو ایسے پائیں گے جیسے پہلے کبھی نہیں تھا۔ یہ ہے دنیا کا سب سے بڑا اور اونچا ابزرویشن وہیل عین دبئی جو سیاحوں کیلئے کھل گیا ہے۔

عین دبئی متحدہ عرب امارات کے سب سے زیادہ سحرانگیز پرکشش تفریح گاہ ہے جس کے جادو نے رہائشیوں اور سیاحوں کو جھکڑ لیا ہے۔

وہ رہائشی اور سیاح جنہوں نے پیشگی ٹکٹ بک کروائے تھے ، انہیں اس شاندار ابزرویشن وہیل کے ڈھانچے میں داخل ہونے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔

یوکرین سے ایکوا پراپرٹیز کے رئیلٹر ویتالی گریٹسینکو وہیل میں جانے کا تجربہ بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ یہ صرف ایک بہت بڑا اور ایک شاندار تجربہ ہے جسے کسی کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

وٹالی نے سلاٹ کیلئے آخری ٹکٹ سہ پہر 3 بجے حاصل کیا اور 130 درہم کی ادائیگی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اسے پہلے دن جاسکا۔ ۔ چند دن پہلے پیشگی ٹکٹ ملنے کیلئے مشکور ہوں۔

یہاں سے نظارہ کرنے کیلئے ایک کیبن میں عام طور پر ایک سو تیس درہم کا ٹکٹ ہے جبکہ بچوں کیلئے سو درہم ہے۔

عین دبئی میں دو افراد اور تین بچوں کے خاندان کیلئے 370 درہم کا پاس ہے جبکہ خاندان کیلئے فیملی پلس پاس 450 درہم میں پاس ہے جس میں سنیک اور مشروب موجود ہیں۔

ویٹالی کا کہنا ہے کہ وہ کل 38 منٹ کیلئے فضا میں رہے اور اس پہیے کو اوپر پہنچنے میں پندرہ منٹ لگے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کیبن میں پندرہ افراد تھے اور کیبن کافی کشادہ تھا۔ ہم اس میں آسانی سے گھوم سکتے تھے اور پرسکون وقت گزارا۔

جن افراد نے پہلے دن اس کی سیر کی وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے اونچائی پر کافی خوشگوار احساس پایا اور انہیں خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملے۔

بہت سے باشندوں نے عین دبئی کے ابتدائی فلائیٹ سے محرومی پر افسوس کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ دبئی کا بہترین نظارہ دیکھنے کیلئے عین دبئی میں جائیں گے۔۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے ہی ٹکٹ بک کروانا چاہیے تھے۔ یہ ایک منفرد چیز ہے کیونکہ 250 میٹر سے پینورامک نظارہ حاصل کرنے سے اور بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button