متحدہ عرب امارات

عجمان میں چار فرنیچر کے گوداموں میں آگ لگ گئی

(خلیج اردو ) عجمان میں چار فرنیچر کے گوداموں میں آگ لگ گئی۔ آگ آل جرف انڈسٹریل ایریا میں واقع گوداموں میں لگی ۔

عجمان سیول ڈیفنس کے ڈاریکٹر بریگیڈئر عبدالعزیز آل شمسی کے مطابق دوپہر 3 بجے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ عجمان میں واقع فرنیچر گودام میں آگ لگی ہوئی ہے جس کو بجھانے کے لئے فائیر فائٹرز جائے وقوعہ پر تین منٹ کے اندر پہنچ گئے ۔ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا جبکہ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

فرنیچر کے گودام تین مختلف کمپنیوں کے تھے جس میں لگی آگ پر شارجہ اور آلقوین فائیر فائٹرز کی مدد سے قابو پالیا گیا ۔ گوداموں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button