متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 3 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان امارات حکام نے شہریوں کو وارننگ جاری کہ ہے کورونا وائرس کے لیے بنائے گئی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر 3 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

عجمان پولیس اور ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر ٹیم نے شہریوں کے کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے مہم تیز کردی۔

عجمان پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ "معاشرے کے تمام افراد کو گھر سے نکلتے وقت ماسک پہننا ہوگا بصورت دیگر ان پر 3 ہزرا درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امارات بھر میں پولیس پیٹرول تعینات کر دیے گئے ہیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے والے متعدد افراد کو جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ ان خلاف ورزیوں میں زیادہ تر ماسک نہ پہننا اور ایک دوسرے سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنا شامل ہیں۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ امارات میں 30 سے زائد پولیس گشتی پارٹیاں تعینات کی گئی ہیں۔ جبکہ شاپنگ مالز اور فٹ پاتھوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا تاکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے کرنے اور ان ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کاروباری مراکز کو بند کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔

عجمان پولیس کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ لہذا حکام  کیجانب  سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ گھر سے باہر عوامی مقامات پر جاتے ہوئے کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ کیونکہ عوام کے تعاؤن کے بغیر کورونا کے پھیلاؤ روکنا مشکل ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button