خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عجمان کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گاڑیوں کے کرایے کے لیے سمارٹ سروس کا آغاز کردیا۔

خلیج اردو: عجمان کی کمرشل سروسز کارپوریشن، ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سمارٹ وہیکل رینٹل سروس کا آغاز کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، عجمان نے اپنے اسٹریٹجک پارٹنر Udrive کے ساتھ مل کر یہ سروس تیار کی ہے جو رہائشیوں اور زائرین کو بغیر کسی انسانی مداخلت کے، ایک سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے گاڑیاں کرائے پر لینے کی اجازت دیتی ہے، جبکہ کرایہ کی قیمت میں ایندھن اور پارکنگ بھی شامل ہے۔

ان گاڑیوں کے آزمائشی مرحلے میں عوام میں سروس کی بہت زیادہ مانگ دیکھی گئی۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی – عجمان کا مقصد Udrive کے ذریعے ٹیکسیوں، لیموزین اور سمارٹ رینٹل سروسز کو سپورٹ کرکے صارفین کے لیے گاڑیوں کے کرائے پر لینے کے اختیارات کو بڑھانا ہے۔

کمرشل سروسز کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد صقر المطروشی نے مزید کہا کہ امارات میں سمارٹ گاڑیوں کے کرایے کی سروس مسافروں کے لیے محفوظ اور آسان ٹرانسپورٹ خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔

المطروشی نے اس جانب اشارہ کیا کہ سمارٹ رینٹل سروس صارفین کو خوش کرنے، ان کے اطمینان کی سطح کو بڑھانے اور ٹرانسپورٹیشن اور مواصلاتی نظام کے درمیان انضمام کو حاصل کرنے میں اتھارٹی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button