متحدہ عرب امارات

صداقت اور امانت کی بہترین مثال ، متحدہ عرب امارات میں پولیس کا ایسا اقدام جس پر ہر کوئی فخر کرے گا

خلیج اردو
21 ستمبر2020
عجمان: عجمان پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔ خاتون کی گم شدہ رقم ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائی۔

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون سے کچھ نقد رقم گم ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنے ملک واپس چلی گئی تھی۔ پولیس نے تین تلاش کے تمام طریقے استعمال کرتے ہوئے خاتون کو ایشیائی ملک میں تلاش کیا اور اس کی امانت پہنچائی۔

خاتون نے رقم کی گمشدگی کے حوالے سے کوئی شکایت بھی نہیں کی تھی اور وہ متحدہ عرب امارات سے واپس کسی ایشائی ملک کے پسماندہ علاقہ میں رہ رہی تھی۔

عجمان پولیس کے مدینہ کمپرینسیو پولیس اسٹیشن میں ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل غیث خلیفہ االکعبی کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی نے پولیس کو ایک وائلٹ حوالے کیا جس میں نقد رقم تھی۔ پولیس نے جب وائلٹ دیکھا تو شناخت کارڈ کو ٹریس کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وائلٹ کی مالکن خاتون کو واپس گئے ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے۔

اس کے بعد مدینہ پولیس اسٹیشن کے عمر مصباح الکعبی کو خاتون کی معلومات اکھٹی کرکے ان تک وائلٹ حوالے کرنے کا کام سونپا گیا۔ وائلٹ میں موجود ایک انٹرنشیل نمبر پر جب انہوں نے رابطہ کیا تو ایک مرد نے فون اٹھایا۔

اس ایشیائی مرد نے بتایا کہ مذکورہ خاتون ایک دورافتادہ علاقہ میں رہتی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں۔ تین مہینوں کی کوششوں کے بعد بالاخر پولیس نے خاتون سے ان کے واٹس اپ نمبر پررابطہ کیا۔ خاتون کی شناخت کی تصدیق کے بعد پولیس نے خاتون کو رقم بھجوا دی۔

خاتون نے اپنا وائلٹ واپس پاکر خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Source : Khaleej Urdu

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button