متحدہ عرب امارات

دبئی: جعمے اور ہفتے کے روز الشندغة ٹنل جزوی طور پر بند رہے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے رہائشیوں کی مطلع کیا گیا ہے کہ ہر ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی الشندغة ٹنل جزوی طور پر بند رہے گی۔

ٹنل بر دبئی سے ڈیرا کی طرف سے بند رہے گی۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹنل بند رکھنے کے وقت کے بار میں بھی بتایا گیا ہے۔

30 اکتوبر بروز جمعہ، ٹنل رات ساڑھے بارہ بجے سے صبح ساڑھے دس بجے تک بند رہے گی۔

جبکہ 31 اکتوبر بروز ہفتہ، ٹنل رات ساڑھے بارہ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بند رہے گی۔

لہذا ان دنوں میں ان اوقات کار کے دوران حکام کی جانب سے عوام کو متبادل راستہ یعنی المکتوم پل اور الغرہود پل استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید برآں، ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کی تاخیر کا بھی امکان ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کے X13,X02,8,C01, C03,C07, C09, C18, E306,  اور X23 روٹس متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button