متحدہ عرب امارات

کار ڈرائیور خبرادر ہوجائیں: ابوظہبی نے اہم شاہراہ پر حد رفتار کم کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام نے شہر کی اہم سڑک پر حد رفتار کم کر دی ہے۔

اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مطلع کیا ہے کہ ابوظہبی اور العین روڈ پر المفراق پل اور النہدا العسکریہ پل کے درمیان اپنی گاڑیوں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رکھیں۔

ابوظہبی کے ٹرانسپورٹ سے متعلق محکمے آئی سی ٹی نے لوگوں کو ہدایت کی ہے اس روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے زیادہ احتیاط کریں اور گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔ کیونکہ اس سڑک کے اس حصے پر کچھ کام جاری ہے۔

مزید برآں، آئی سی ٹٰی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے سڑک کے متاثرہ حصے کا نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے، جوکہ درج ذیل ٹوئیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے:

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button