متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کی پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام ڈرائیوروں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ صحت اور ابو ظہبی ہیلتھ سروس کمپنی (سی ایچ اے) کے اشتراک سے شروع کی گئی ایک مہم میں مئی 2021 کے آخر تک پبلک ٹرانسپورٹ کے 7 ہزار 166 ڈرائیوروں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

یہ مہم اس بڑی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبے کے تمام ملازمین اور ورکرز کو کورونا ویکسین لگا کر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

آئی ٹی سی کا کہنا ہے کہ اس پبلک ٹرانسپورت کے اپنے تمام بس ڈرائیوروں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی ہے۔ جن کی کل تعداد 1460 ہے۔ اس کے علاوہ 6938 ٹیکسی ڈرائیوروں میں سے 5706 ڈرائیوروں کو بھی کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مزید برآں، آئی ٹی سی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ تمام افراد کی صحت کی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button