متحدہ عرب امارات

ملازمت کے قوانین کے مطابق ایک آجر کی کیا ذمہ داریاں ہیں ، ملازمین کے حقوق جانیے

خلیج اردو
29 ستمبر 2021
دبئی : جب آپ متحدہ عرب امارات کے ورک فورس کا حصہ ہیں تو متحدہ عرب امارات کے ورک فورس کا حصہ ہیں تو متحدہ عرب امارات کے ملازمت سے متعلق قانون کے مختلف ہیں جن سے آپ کی آگاہی لازمی ہے۔ اس سے آپ کو اپنی ذمہ داریوں اور حقوق کا پتہ چل جائے گا۔

یہ قانون آپ کو ایک تفصیلی گائیڈلائن دیتا ہے جسے ملازمین کو فالو کرنا چاہیئے۔ وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹیزیشن نے سوشل میڈیا اکاونٹس کا سہارا لے کر ان گائیڈلائنز کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ جب ایک ملازم کو متحدہ عرب امارات میں کام کیلئے آفر مل جائے گا تو بہت سے شرائط ہیں جس کو ملازم کو خیال رکھنا ہوگا تاکہ دونوں فریقین کے درمیان پیشہ ورانہ تعلق قائم رہے اور دونوں کے حقوق برابر ہو سکے۔

جب آپ کو آفر لیٹر ملتا ہے تو آجر کیلئے لازمی ہے کہ وہ ملازم کو اس قابل بنائے کہ وہ فرائض سر انجام دے سکے اور ان کو ملازمت کے معاہدے کی ایک کاپی فراہم کرے۔

وی ملازم کو کام کیلئے اوقات کار فراہم کرے اور اس کے مطابق تنخواہ دے۔ اگر ملازم کسی دوسرے ملازم کے خلاف شکایت کرے تو اس کو معیار کے مطابق دیکھے۔ وہ اپنے ملازم کو پابند نہ کرے کہ کسی اسٹور یا آجر سے مخصوص اشیاء خریدیں۔

ایک دن میں اٹھ گھنٹوں اور ہفتے میں اڑتالیس گھنٹوں سے زیادہ کام نہ کروائیں۔ ملازم کو سالانہ چھٹیاں فراہم کریں۔ کسی ملازم کو آجر چھٹیوں کے دوران کام سے نہیں نکال سکتا۔

ملازم کو لازمی حفاظتی اور صحت کے پیشہ ورانہ فوائد دیں۔ وہ یقینی بنائیں کہ اس کیلئے ریٹرن ٹکٹ بنائیں اگر انہوں نے کوئی اور کام کی جگہ جوائن نہیں کی۔

کام کے دوران زخموں یا کسی اور جسمانی نقصان کیلئے انہیں معاوضہ دے اور اس کا علاج کرے۔ ملازم کے حقوق اور آجر کے فرائض کے علاوہ ملازم کے بھی فرائض ہیں جس کیلئے یہ لنک ہے۔ gulfnews.com/1.1622732356171

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button