متحدہ عرب امارات

ابوظبہی اور دبئی کے اسکولوں کیلئے کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین رولز کیا ہیں؟

خلیج اردو
دبئی: ابوظبہی اور دبئی کے اسکولوں نے کرونا وائرس سے متعلق نرمی پیدا کی گئی ہے۔ دبئی پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی ، علوم اور انسانی ترقی سے متعلق اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ طلباء کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی اور انہیں کرونا وائرس کے مریض سے رابطے میں رہنے پر قرنطینہ ہونا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ابوظبہی میں اب سولہ سال سے کم عمر کے طلباء کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اٹھائیس دنوں بعد لیا جارہا ہے جو پہلے چودہ دنوں بعد لیا جاتا تھا۔

ایسے میں اگر کوئی طالب علم یا والدین کرونا وائرس سے متعلق جدید ترین رولز جاننا چاہتے ہیں تو وہ زیل میں ہیں۔

دبئی میں اسکولوں کیلئے کرونا وائرس رولز کیا ہیں؟

اب کلاس روم کے علاوہ باقی کھلی جگہوں پر فیس ماسک کی ضرورت نہیں۔ کے ایچ ڈی اے کے مطابق بچے اور اسٹاف اگر کرونا وائرس کے مریض سے ملاقات کر لیتے ہیں اور انہیں کسی قسم کے علامات نہ ہوں تو انہیں کسی قسم کے قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں۔
تاہم دبئی کے اسکولوں میں مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر کا اختیار کیے جانے لازم ہے۔
سماجی فاصلہ برقرار رکھنا۔
باقاعدہ سے سنیٹائزیشن۔
کرونا وائرس کیسز کیلئے کنٹریٹ ٹریسنگ
دبئی حکومت کی خدمات سے متعلق کمپلائنس رکھنا۔
کرونا مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے صرف تب اسکول واپس آسکتے ہیں جب انہیں کسی قسم کے علامات نہ ہوں۔
جن لوگوں کو کرونا کیسز ہیں انہیں دس دنوں کیلئے آئسولیٹ کیا جائے۔

ابوظبہی نے طلباء کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی ویلیڈیٹی میں اضافہ کیا ہے؟

ابوظہبی کے محکمہ تعلیم اور علوم کے مطابق ابوظہبی میں اسکولی بچوں کیلئے درج ذیل COVID-19 رہنما خطوط ہیں:

16 سال سے کم عمر کے بچوں کو ہر 28 دن میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوگی۔
16 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کو ہر 14 دن میں پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا۔
جن طالب علموں کو ویکسین نہیں لگایا گیا ہے یا انہیں کرونا اور انہیں ویکسین لگوانے سے طبی حوالوں سے چھوٹ حاصل ہے تو انہیں ہر سات دن میں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ابوظہبی میں اسکولوں میں داخلے کے لیے الہوسن گرین پاس لازمی ہے۔

ابوظبہی کے محکمہ تعلیم اور علوم نے یہ حوالے سے کوئیاعلان نہیں کیا کہ ابوظہبی میں اسکول کے بچوں کیلئے ماسک اور قرنطینہ کے قوانین میں کوئی تبدیلی ہوئی ہو۔

پھر بھی 26 فروری سے پورے متحدہ عرب امارات میں کھلی جگہوں پر ماسک پہننااب لازمی نہیں ہیں۔

یہ فیصلہ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے 25 فروری کو کیا تھا۔ ماسک پہننے پر سے پابندی ہٹانے کے ساتھ ساتھ این سی ای ایم اے نے متعدد نرمی والے کرونا قوانین کا بھی اعلان کیا ہے جن میں تقریبات اور عوامی مقامات کی سرگرمیوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا شامل ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button