متحدہ عرب اماراتٹپس

یو اے ای سے بیرون ملک سفر کرنے کے لیے ویزا اپلائی کرنے سے متعلق تمام تر ضروری معلومات جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

متعدد ممالک نے متحدہ عرب امارات میں ویزا سروس کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران چھٹیاں منانے والے بیرون ملک سفر کر پائیں گے۔

تاہم، متحدہ عرب امارات سے بیرون ملک سفر کے لیے ویزا اپلائی کرتے ہوئے آپ کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے متعدد ممالک نے مختلف قسم کے قواعد وضوابط متعارف کروائے ہیں۔ جن پر ہر ملک سےآنے والے مسافر کے لیے عمل کرنا لازم ہوگا۔

دنیا کی سب بڑی ویزا سروسز کمپنی وی ایس ایف گلوبل نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کی جانب سے بیرون ملک سفر کے حوالے سے پوچھے گئے  چند اہم سوالات کے جواب دیے ہیں جو کہ درج ٰذیل ہیں:

1۔ کیا ویزا اپلیکیشن سنٹر پر جاتے وقت مجھے کورونا سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ ساتھ لیجانا ہوگا؟

جواب: وی ایس ایف گلوبل کورونا سے متعلق کسی قسم سرٹیفکیٹ طلب نہیں کرتی۔ تاہم، بعض ممالک کے کے لیے ویزا کی درخواست کے دوران میڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جس کے لیے روانگی سے پہلے کورونا سے متعلق ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یا ٹیسٹ کے لیے نمونے عجمان، دبئی، یا شارجہ میں وی ایس ایف کی پارٹنر لیبارٹریوں پہ جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ یا مزید معلومات کے لیے آپ اس نمبر +971 42055906 کال کر سکتے ہیں۔

2۔ اگرکسی ملک کے لیے لاک ڈاؤن سے پہلے حاصل کیا گیا ویزا اب ختم ہوچکا ہو تو کیا اب دوبارہ سے ویزا حاصل کرنے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا؟َ

جواب: جی ہاں، اگر کسی ملک کے لیے آپ کا ویزا ختم ہوچکا ہے تو آپ کو اسی ملک کو ویزا حاصل کرنے کے لیے دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔ اور اگر آپ اس وقت بیرون ملک ہیں اور آپ کا ویزا ختم ہونے والا ہے تو آپ کو متعلقہ حکام سے تعاؤن کے لیے جلد رابطہ کرنا چاہیے۔

3۔ کیا میں اپنے گھر یا دفتر سے ویزے کے لیے اپلائی کر سکتاہوں؟

جواب: جی ہاں، آپ اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھے ہوئے بھی ویزے کیے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس کے لیے آپ کو "ویزا ایٹ یور ڈور اسٹیپ” کی سروس کا انتخاب کرنا ہوگا۔

4۔ کیا مجھے ویزا اپلیکیشن سنٹر پر کورونا سے متعلق ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا؟

جواب: جی ہاں، آپ کی اور ویزا اپلیکیشن سنٹر پر موجود ملازمین کی صحت کی حفاظت کے لیے ضروری ہے تمام افراد کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، جیسا کہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا۔

5۔ کیا میں اپنا پاسپورٹ اپنے گھر کے پتے پر منگوا سکتا ہوں؟

جواب: جی ہاں، آپ اپنا پاسپورٹ اپنے گھر کے پتے پر منگوانے کے لیے کوریئر سروس کا استعمال کر سکتےہیں۔

6۔ آپریشنل ویزا اپلیکیشن سنٹروں سے متعلق معلومات کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے؟

جواب: وی ایس ایف کے ویزا اپلیکیشن سنٹر کو دوبارہ سے کھولےجانے اور دیگر اقدامات سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں:

www.vfsglobal.com/customer-advisories

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button