پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا افغان شہری گرفتار

خلیج اردو: ایف آئی اے امیگریشن نے پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کرلیا، افغان شہری دبئی جانا چاہ رہا تھا۔

تفصیات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغانی کو گرفتار کرلیا ، صادق نامی افغان شہری دبئی جانا چاہ رہا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستاویزات چیک کئے تو پاکستانی پاسپورٹ اور ویزاجعلی نکلا۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افغانی مسافر خلیجی ملک کی پرواز کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہونا چاہتا تھا، افغانی شہری سے جعلی پروٹیکٹر، جعلی ویزہ او رورک ویزہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتارمسافر نے دوران تفتیش افغان شہری ہونے کا اعتراف کیا ، مسافر نے ایجنٹ کو 8لاکھ روپے دیے، جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کا بندوبست کیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسدادانسانی اسملنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button