خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں مشہور کپڑوں کی دکان سے ایک ایشیائی شخص نے 113,000 درہم چوری کر لیے

خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک ایشیائی کو دبئی کے ایک مال میں کپڑے کی دکان سے113,000 درہم رقم چوری کرنے پر تین ماہ قید اور 113,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے حکم دیا کہ سزا پوری کرنے کے بعد مجرم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

یہ واقعہ گزشتہ سال نومبر کا ہے، جب مرینا مال میں کپڑے کی ایک مشہور دکان کے مینیجر نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے کام کی جگہ سے 113,000 درہم چوری ہو گئے ہیں۔

منیجر نے تفتیش میں بتایا کہ اسے چوری کا اس وقت پتہ چلا جب وہ سیف میں پڑے فنڈز کی باقاعدہ انوینٹری کر رہا تھا، اس کے ساتھ دو ملازمین اور بھی تھے، لیکن انہیں کوئی رقم نہیں ملی۔

مینجر نے سیلز ایجنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، جس کے پاس سیف کی چابی کی کاپی تھی، لیکن اس نے کال کا جواب نہیں دیا، اور اسے معلوم ہوا کہ وہ ملک چھوڑ چکا ہے، اس لیے اس نے پولیس کو بلایا، جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

تفتیش کاروں نے مال اور اسٹور میں نصب سی سی کیمروں کی فوٹیج چیک کی۔

انہوں نے دیکھا کہ مجرم باقی ملازمین کے ساتھ سٹور سے چلا گیا تھا، لیکن پھر، وہ اکیلا ہی واپس آیا، سٹور کے اندر گیا اور چند منٹوں بعد پلاسٹک کا بیگ لے کر باہر نکلا اور سٹور کا دروازہ بند کر کے مال سے باہر نکل گیا۔

تفتیش کاروں کو یہ بھی معلوم تھا کہ مجرم اسی دن ملک چھوڑ گیا تھا جس دن جرم کا پتہ چلا تھا، تاہم، وطن واپسی پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش کے دوران، ابتدائی طور پر ملزم نے جرم سے انکار کیا لیکن مال میں لگے سی سی کیمروں کی فوٹیج کے سامنے آنے پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button