خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک ایکسپیٹ نے راستے میں ملا نقدی بھرا بیگ پولیس کے حوالے کر دیا۔

خلیج اردو: ابوظہبی میں ایک ایشیائی باشندے کو نقدی سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ اسکی ایمانداری کے اعتراف میں، ابوظہبی پولیس نے حال ہی میں ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ رقم ٹورازم پولیس کے پاس اس امید پر لائے تھے کہ پولیس یہ کھوئی ہوئی رقم اپنے مالک کو واپس کرنے میں مدد کریگی۔

کریمنل سیکیورٹی ڈویژن کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد سہیل الراشدی نے اس شخص کی ایمانداری کی تعریف کی اور اسے ایک تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ریوں سے کمیونٹی کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ایکسپیٹ نے اعزاز ملنے پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے میں ابوظہبی پولیس کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

اس تقریب میں کرمنل سیکیورٹی ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل مسلم العامری، سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر میجر راشد خلف الدہہری اور ٹورسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راشد محمد المحیری نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button