خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی سے ائیر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو دوران لینڈنگ پریشانی کا سامنا کرنے پر دبئی ائیرپورٹ حکام سے مدد طلب کرنا پڑگئی

خلیج اردو: دبئی سے ترواننت پورم جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز نے اتوار کو دبئی ائیرپورٹ سے اس وقت مدد طلب کی جب پائلٹ کو لینڈنگ کے دوران کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

"پائلٹ کو لینڈنگ کے دوران کچھ بے چینی محسوس ہوئی اور اس نے اے ٹی سی سے مدد طلب کی۔ یہ صبح 6.30 بجے کے مقررہ وقت پر ایک عام لینڈنگ تھی جسمیں پائلٹ کی طرف سے کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا،”

انہوں نے کہا کہ IX540 ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کے لینڈنگ پر چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ہوائی جہاز کے نوز گیئر کے ایک پہیے کی اوپری تہہ ختم ہو گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی سنجیدہ بات نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو فلائٹ بے پر لے جایا گیا اور تمام مسافر بحفاظت اتر گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button