خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات میں عمر قید پانے والی اسرائیلی خاتون اماراتی صدر کے حکم پر رہا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے منشیات رکھنے کے الزام میں عمر قید پانے والی اسرائیلی خاتون کو رہا کردیا ہے، اس بات کا اعلان ملزمہ کی وکیل اور اسرائیلی صدارتی دفتر نے اتوار کے روز کیا.

اسرائیلی صدر کی درخواست پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النیہان نے کیوان کی رہائی کا حکم دیا۔

فیدا کیوان عرب اسرائیلی فوٹو گرافر ہیں جنہیں 2021 میں دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ابتدائی طور پر سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا، ان کے قبضے سے 50 گرام کوکین اور آدھا کلو چرس برآمد ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں ایک اپیل پر ان کی سزا میں کمی کرکے عمر قید میں تبدیل کردی گئی تھی۔

اسرائیلی صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے مداخلت کے بعد اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النیہان نے کیوان کی رہائی کا حکم دیا۔

اسرائیلی صدر کے ترجمان نے بتایا کہ ہزروگ کی درخواست پر اماراتی صدر نے کیوان کو معافی دے دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button