خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان سے 2 ہفتہ قبل ہی شہریوں کیلئے بڑی بچت کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں رمضان سے 2 ہفتہ قبل ہی شہریوں کے لیے بڑی بچت کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سُپر مارکیٹس کی جانب سے کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے 10 ہزار سے زائد اشیا پر رعایت دی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام سُپر اور ہائپر مارکیٹوں میں شہری مختلف ڈیلز اور رعایتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق شہری ڈسکاؤنٹس اور ڈیلز سے آن لائن بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button