خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے یو اے ای سے دوسرا کارگو شپ کراچی پہنچ گیا

خلیج اردو: یو اے ای کی جانب سے دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لیکر کراچی بندر گاہ پہنچ گیا ہے، کارگو شپ میں تیس کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان موجود ہے۔

امدادی سامان میں ہزاروں سیلاب متاثرین کیلئے خوراک موجود ہے اور ادویات بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے یو اے ای قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء ڈبوں میں پیک ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے پچاس ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی قسط کی فراہمی شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے بدھ کی رات ان سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔

پاکستان میں ہولناک سیلاب کے متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے 119 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی تین، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 13 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button