خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سیاحتی اور وزٹ ویزے کے لیے ایک اور سہولت متعارف کرا دی گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں سیاحتی اور وزٹ ویزے کی آن لائن توسیع کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، کارروائی کی درخواست دینے کے لیے 5 شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے سیاحتی اور وزٹ ویزوں کی آن لائن توسیع کی سہولت فراہم کی ہے۔

وفاقی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسمارٹ ایپ اور ادارے کی ویب سائٹ کے ذریعے وزٹ، سیاحت یا کسی اور قسم کے ویزے میں توسیع کروائی جا سکتی ہے اور یہ کارروائی 48 گھنٹے میں مکمل ہوتی ہے۔

وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کی کارروائی کی درخواست دینے کے لیے 5 کام ہیں۔

اسمارٹ سروس سسٹم میں پرسنل اکاؤنٹ کھولا جائے، پھر ویزے میں توسیع کی درخواست اور سروس کے لیے مطلوبہ کاغذات منسلک کیے جائیں۔

فیس کی ادائیگی اور مالی ضمانت جمع کی جائے، یہ کارروائی کر کے درخواست جمع کروائی جائے، چھان بین کے بعد امیدوار کو توسیع اور ویزے کے پرنٹ کی منظوری کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔

ویزے میں توسیع کی کارروائی منظورشدہ پرنٹ ایجنسیوں کے توسط سے بھی کروائی جا سکتی ہے۔

وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کی مدت کا دار و مدار ویزے کی نوعیت اور توسیع کی درخواست کی تعداد پر ہے، توسیع 30 سے 90 دن کی ہوگی۔

وزیٹر کے قیام کی مدت امارات آمد کے بعد سے شمار ہوگی، ایک سال سے زیادہ کسی بھی صورت میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ نئے ویزا سسٹم میں 8 قسم کے وزٹ ویزے شامل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button