
خلیج اردو
دبئی : سعودی عرب کی سربراہی میں مسلم اتحادی فوج نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے حوثیوں کی ایک کشتی تباہ کی ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان اتحادی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی کشتی دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی تھی۔
کشتی کو لال سمندر کے جنوب میں تباہ کیا گیا۔ یہ ایرانی سرپراستی میں کام کرنے والی حوثی دہشتگرد جماعت کی جانب سے لوڈ کی گئی تھی۔
اتحادی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشتی یمن کے بنیادی ریڈ سی میں حودید کی بندرگاہ پر اتاری گئی تھی۔
Source : Khaleej Times