
خلیج اردو
ریاض: حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب عسکری اتحاد نے ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والے اس باغی گروہ کے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا ہے۔ اس نظام سے وہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اتحادیوں کے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے تھے۔
سعودی اسٹیٹ نیوز ایجنسی کے ایک ٹویٹ کے مطابق حوثی اس نظام مواصلات کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تخریبی کاری ، ڈرون اٹیک اور میزائل داغنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔
اس سے قبل سعودی سربراہی میں کام کرنے والے عسکری اتحاد نے یمن کے دارلحکومت ثنا میں موجود شہریوں کو انخلا کا کہا تھا تاکہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔
اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی دارلحکومت میں موجود ہیڈکوارٹرز کو تخریبی کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے تھے۔ اس سے منسلک نظام سے وہ سعودی عرب کے شہری آبادی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بناتے تھے۔
سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے تباہ کیے گئے لادن ڈرون جس سے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں بارہ شہری زخمی ہوئے تھے۔
Source : Khaleej Times