پاکستانی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عرب ممالک نے نسوار منشیات قرار دیدی‘ پاس رکھنا جرم ، پکڑے جانے پر سخت سزا ہوگی

اگر عرب ممالک کی سرزمین پر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے تحت سخت ترین سزا دی جائے گی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے خبردار کردیا

خلیج اردو : (پاکستان) مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک نے نسوار کو منشیات قرار دے دیا ہے ‘ جس کے باعث نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر کرتے ہوئے پکڑے جانے پر سخت سزا ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے خبردار کیا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے کیوں کہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ، اب اگر عرب ممالک کی سرزمین پر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے تحت سخت ترین سزا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث افراد کا جُرم ثابت ہونے پر ان کا سر قلم کر دیا جاتا ہے تاہم بہت سے لوگ اس کے باوجود خطرہ مول کر اس خلاف انسانیت سرگرمی میں ملوث رہتے ہیں اور بالآخر ایک نہ ایک روز پکڑے ہی جاتے ہیں ، اسی طرح دُبئی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں ، اس مقصد کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کسٹمز اہلکاروں کو منشیات کا پتا چلانے کے لیے عالمی معیار کی ٹریننگ دی گئی ہے ، اسی وجہ سے دُبئی میں منشیات اسمگل کرنا خاصا مشکل ہو گیا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ پر منشیات فروخت کرنے والے پاکستانی شخص کو سزائے موت سنادی گئی ، ابوظہبی کے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروش کو موت کی سزا سنائی ہے کیوں کہ پاکستانی شخص کو واٹس ایپ پر منشیات فروخت کرنے کا مجرم پایا گیا ، جس کے لیے وہ ملک سے باہر ایک سپلائی کرنے والے سے بھی رابطے میں تھا جو ساتھیوں کے ذریعے منشیات فراہم کرتا تھا ، جس کو واٹس ایپ پر کرسٹل میتھ بیچنے والے منشیات فروش کو ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے سزائے موت سنائی ہے ۔

اس پاکستانی کو ، جس کی عمر اور پیشہ ظاہر نہیں کیا گیا ، اینٹی نارکوٹکس پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود تھا کہ اس دوران افسران نے استغاثہ کے وارنٹ پر کارروائی کی ، اس کے گھر اور گاڑی کی تلاشی لی گئی اور اس کے قبضے سے کرسٹل میتھ برآمد کرلی گئی ، اس کی گاڑی اور موبائل فون جو وہ منشیات کی تشہیر اور فروخت کے لیے استعمال کرتا تھا ضبط کر لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button