متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شیخ محمد بن زید النہیان اور پاکستانی افواج کے سربراہ نے فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات کی ہے ، شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور پاکستانی افواج کے سربراہ نے فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں شخصیات نے دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے اعلیٰ سطح کے دورے ایک معمول رہے ہیں ، پاکستان اس وقت ایکسپو 2020 دبئی میں بھی حصہ لے رہا ہے ، جو 200 ممالک کے نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا ، دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کا پویلین ، جس کا موضوع "پاکستان ایک پوشیدہ خزانہ” ہے ، متحدہ عرب امارات کی 14 ملین ڈالر کی مالی معاونت سے بنایا گیا اور اس کا افتتاح مارچ میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کیا تھا۔

پاکستان دبئی ایکسپو کی مدد سے ملک میں بین الاقوامی سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پُر امید ہے ، متحدہ عرب امارات میں اسلام آباد کے سفیر افضل محمود نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز عالمی نمائش کے کھلنے کے ساتھ ہی ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان کی شرکت سے ملک میں بین الاقوامی آمد بڑھنے کی توقع ہے ، ہم ایکسپو 2020 میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے پرکشش مقامات کی نمائش کے بعد دنیا بھر سے سیاحوں کی اچھی تعداد کی توقع کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button