خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

جھگڑے اور توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دبئی میں سات افریقی شہری گرفتار

خلیج اردو: سات افراد کو مسلح لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے ‘گرفتار کیے گئے افراد اپنی رہائش پر باہم سخت غصے کے ساتھ تکرار کر رہے تھے۔’

بیان میں مزید کہا گیا ہے ‘گرفتار کیے جانے والے یہ افریقی شہری بتائے گئے ہیں۔ ان کے حوالے سے وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک عوامی مقام پر جھگڑ رہے تھے اور املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے۔’

اس لڑائی مارکٹائی پر مبنی ویڈیوں میں یہ لوگ مسلح ہیں، کھڑکیاں توڑ رہے ہیں، پارک ی گئی کاروں کو توڑا جا رہا ہے اور اونچی آواز میں چیخ رہے ہیں۔ ‘

دبئی پولیس نے کہا ان تمام افراد مشتبہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اب ان کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا۔

پولیس نے اپنے بیان میں عوام کو نا قابل قبول رویے کے بارے میں انتباہ کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر اس طرح کا کوئی بھی واقعہ دیکھیں تو پولیس کو فوری طور پر اطلاع کریں۔ عوام کی طرف سے ایسی رپورٹس کے لیے ‘ پولیس آئی سروس ‘ ایپ متعارف کرائی گئی ہے ، نیز عوام کے لیے ایک ‘ ہاٹ لائن ‘ 999 کا اعلان کر رکھا ہے ، تاکہ عوام ناقابل قبول رویے پر مبنی واقعات کی پولیس کو فوری اطلاع دے سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button