متحدہ عرب امارات

دبئی: منشیات فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایشیائی باشندے کو دس سال قید کی سزا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات میں منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کو ممکن بنانے کیلئے قوانین کے ساتھ ساتھ اقدامات میں بھی سختی لائی جارہی ہے۔دبئی کی کریمنل کورٹ نے سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں منشیات کی تشہیر کرنے اور فروخت کرنے والے کرنے والے ایشیائی باشندے کو دس سال قید کی سزا سنا دی۔مذکورہ شخص کو پچاس ہزار جرمانے ادا کرنے کے ساتھ عدالت نے قید کی سزا مکمل ہونے پر بلک بدر کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کو فروری 2021  میں مذکورہ شخص کے پاس منشیات موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔پولیس نے ملزم کے کمرے پر چھاپہ مار کر ساڑھے سات کلو سے زائد منشیات برآمد کی۔پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات سے بھرہ بیگ اسکے آبائی ملک سے بھیجا گیا۔

 

 

ملزم کے مطابق منشیات بھیجنے والوں نے اسکو مخلتف علاقوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ملزم کو مخلتف علاوں کی تصاویر بناکر اسکے آبائی ملک میں بیٹھے ملزمان کو بھیجوانے کے عوض ماہانہ دو ہزار درہم دیئے جانے کی لالچ دی گئی تھی۔

 

پولیس نے ملزم کے اعتراف جرم کے بعد اسکو پبلک پراسیکیوشن آفس بھیجا جس کے بعد عدالت نے اسکو دس سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔

SOURCE:KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button