متحدہ عرب امارات

شارجہ:پولیس نے سائیکل اور موٹرسائیکل سواروںکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی تاکید کی ہے

خلیج اردو22 نومبر 2021
شارجہ: شارجہ کے علاقے البخیر میں سائیکل اور موٹر سائیکل سوار ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے اور حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔انتظامیہ نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔

 

پولیس انتظامیہ کے مطابق موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سڑکوں پر موتڑ سائیکل اور سائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں پولیس اور میونسپلٹی کارپوریشن نے مشترکہ طور پر روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کیا ہے۔مہم میں ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور قوانین پر عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔

 

پولیس انتظامیہ کے مطابق یہ مہم دسمبر کے وسط تک جاری رہے گی۔پولیس نے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سمیت تمام حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button