متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن:ابوظہبی میں شاندار آتشبازی اور موبائل موب کا اعلان

خلیج اردو24 نومبر 2021
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے ابوظہبی میں مختلف تقریبات کا اعلان کر دیا گیا۔
ابوظہبی کی محکمہ ثقافت اور سیاحت نے 20 سے زائد تقریبات کا اعلان کیا ہے جس میں ثقافتی تہوار، موسیقی اور رقص کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔العین اور الظفرہ میں دو دسمبر کو آتش بازی کے ساتھ ساتھ مختلف رنگوں سے آسمان کو روشن کیا جائے گا۔دو اور تین دسمبر کو الماریہ جزیرے پر بھی رات نو بجے آتش بازی ہوگی۔

 

مشہور اماراتی گلوکارہ عید المنہالی دو دسمبر کو قصر الحسن میں پرفارم کریں گی۔نیشنل ڈے ویک اینڈ پر ایک کنسرٹ بھی ہوگا جس میں عراقی فنکار ماجد المہندس اور عراقی گلوکارہ عصیل حمیم جلوہ گر ہوں گی۔
دو دسمبر کو 16 ڈائیورز پر مشتمل ایک ٹیم اسکائی ڈائیو اور فارمیشن کا مظاہرہ کرے گی جس میں متحدہ عرب امارات کا پرچم بھی لہرایا جائے گا۔پچاس ہوائی جہازوں پر مشتمل ایک فلائی پاس بھی ہوگا۔

 

دو دسمبر کو بوابت الشرق مال شام 6بجے سے رات 8 بجے تک نیشنل ڈے فلیش موب کی میزبانی کرے گا۔قصرالحسن میں پہلے پچاس مہمانوں کے ساتھ خصوصی پچاس سالہ فلم کی نمائش کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے مختلف مالز اور ریسٹورنٹس میں بھی آفرز کا اعلان کیا گیا ہے۔100 سے زائد ریسٹورنٹس 50 درہم کی رعایت پر شاندار ڈشز پیش کرہے ہیں۔اس موقع پر موسم سرما کی شوپنگ کے سیزن کا بھی آغاز ہوگا جو 31 جنوری تک جاری رہے گا۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button