خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹّوں کی فروخت پر اب نئی شرط کا اعلان

خلیج اردو: دبئی میں ایشیا کپ کے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ٹکٹوں کی ایک نئی کھیپ 17 اگست سے فروخت ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تاہم، منتظمین نے کہا کہ ٹکٹ خریدنے کے لیے اب ایک نئی شرط شامل کردی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے ٹکٹنگ پارٹنر، پلاٹینم لسٹ نے کہا کہ "براہ کرم نوٹ کریں کہ منتظمین کے مطابق، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ اب صرف دوسرے میچوں کے ساتھ پیکجوں میں دستیاب ہوں گے،”

اس کا مطلب ہے کہ شائقین کو پاک بھارت میچ کا پاس حاصل کرنے کے لیے دوسرے میچوں کے بھی ٹکٹ خریدنے کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

"انتہائی زیادہ مانگ” کی توقع کرتے ہوئے، ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی خریداری کی پالیسی ترتیب دی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شائقین کو آن لائن قطار میں لگنا ہوگا، لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ ویب سائٹ پر کب لاگ ان ہوتے ہیں۔

ویب سائٹ پر قطار میں کھڑے شائقین کو ایک گھنٹے سے زیادہ انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میچ کے ٹکٹوں کی پہلی کھیپ پیر کو تین گھنٹے سے کم وقت میں فروخت ہو گئی جبکہ کئی شائقین ٹکٹ کے حصول کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے رہ گئے۔ کچھ لوگ کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ٹکٹوں کو دوبارہ بیچ کر مال کمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پلاٹینم لسٹ نے خبردار کیا ہے کہ ری سیلرز کے ٹکٹ "خود بخود منسوخ” ہو جاتے ہیں۔ پلیٹ فارم اپنی ویب سائٹ پر کہتا ہے کہ حکومتی ضوابط کے مطابق ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت غیر قانونی ہے۔

"صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پلاٹینم لسٹ برانڈڈ ٹکٹس نہ خریدیں جو نام نہاد سیکنڈری ٹکٹنگ ویب سائٹس یا آن لائن سیلنگ سائٹس کے ذریعے دوبارہ فروخت ہوں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ٹکٹ داخلے کے لیے کارآمد نہ ہو یا اسے منسوخ کر دیا جائے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button