متحدہ عرب امارات

ایک ایشیائی گروہ پر دبئی کے ایک بنگلے کے دورازے اور کھڑکیاں چوری کرنے کا الزام

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے  4 ایشیائی اور 1 عرب باشندے پر مشتمل گروہ کو دبئی کے ایک بنگلے کے 25 ہزار درہم مالیت کے کھڑکیاں اور دروازے اتارنے کے الزام میں گرفتار کرنے بعد کریمنل کورٹ بھیج دیا تھا۔

واقعہ مئی 2020 کے ہے جب بنگلے کے مالک نے پولیس کو فون کیا اور اپنے بنگلے کے کھڑکیاں اور دروازے چوری ہونے کی اطلاع دی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلے کا گارڈ صبح 7 بجے کے قریب سو رہا تھا جب اسے بنگلے کے اندر سے شور کی آواز آئی۔ شور کی آواز سن کر وہ بنگلے اندر گیا تو وہاں اس کا سامنا 4 ایشیائی باشندوں سے ہوا۔ جب اس نے ان افراد سے پوچھا کہ وہ اندر کیوں آئے ہیں اور کیسے آئے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ دیوار پھلانگ کر اندر آئے ہیں اور بنگلے کی اسٹور سے کچھ چیزیں لینے آئے ہیں۔

گارڈ اس دھوکے میں آگیا اور انہیں سٹور دیکھانے لیے لے گیا۔ جب گارڈ نے سٹور کا دروازہ کھولا تو ایک مدعاعلیہ نے گارڈ کو اسٹور میں دھکیل دیا اور پیچھے سے دروازہ بند کر دیا۔

جس کے بعد گروہ نے بنگلے کی تمام کھڑکیاں اور دروازے اتارے اور انہیں ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ جبکہ گارڈ نے اپنے دوستوں کو فون کیا جنہوں نے جائے واقعہ پر پہنچ کر اسے اسٹور سے نکالا۔

جب بنگلے کے مالک کو اس واقعہ کا پتہ چلا تو اسے فورا معلوم ہوگیا ہے کہ دروزاے اور کھڑکیاں چوری کرنے والے اس کمپنی کے ملازم ہیں جنہوں نے یہ کھڑکیاں اور دروازے لگائے تھے۔ جس کے بعد اس نے اس کمپنی کے عرب پارٹنر سے رابطہ کیا اور اسے چوری شدہ کھڑکیاں دروزاے واپس کرنے کا کہا۔ لیکن اس نے انکار کر دیا۔

جس کے بعد متاثرہ شخص نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تحقیقات کرنے کے بعد مدعاعلیہان کو گرفتار کر کے ان پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے انکا مقدمہ کریمنل کورٹ کے حوالے کر دیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button