متحدہ عرب امارات

دبئی: اسپانسر کے گھر سے 2900 ڈالر چوری کرنے والی ایشیائی گھریلو ملازمہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن

دبئی میں اپنے آجر کے بنگلے سے 2900 ڈالر چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرنے کے بعد چوری کے الزام میں کریمنل کورٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

48 سالہ ملازمہ نے اپنے آجر کے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھایا، اور جس وقت وہ گھر پر نہیں تھا تب اس کے کمرے سے رقم چوری کر لی۔

عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہےکہ متاثرہ شخص کو جب معلوم ہوا کہ اس رقم غائب ہے تو اس کا فوری شک ملازمہ پر گیا۔  متاثرہ شخص کا کہنا تھا "رقم میری الماری میں محفوظ تھی۔ میں کبھی نہیں سوچا تھا کوئی رقم چوری کر لے گا۔ جب 2900 ڈالر غائب ہوئے تو میں نے فوری طور پر ملازمہ سے پوچھا تو اس نے چوری کرنے کا اعتراف کر لیا”۔

جس کے بعد متاثرہ شخص نے دبئی پولیس کے شکایت درج کروا دی۔ دبئی پولیس نے ملازمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ دوران تفتیش ملازمہ نے کل 10 ہزار 600 درہم چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button