متحدہ عرب امارات

کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

خلیج اردو
27 اگست 2021
کابل : کابل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ایک خودکش حملے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو تک افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اگرچہ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ذرائع ابلاغ میں یہی تعداد بتائی جارہی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پوسٹ میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے باہر لوگ جان بچانے کیلئے بھاگ رہے ہیں اور ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پینٹاگون نے کہا کہ امریکی سروس کے کئی ارکان مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کم از کم چار فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ ایئرپورٹ کے باہر اس ہجوم کے درمیان ہوا جو ایئر لفٹ میں فرار ہونے کی امید میں کئی دنوں سے جمع تھے۔

طالبان عہدیدار سہیل شاہین نے بتایا کہ امریکی فورسز کے زیر انتظام ایک پرہجوم علاقے میں دو دھماکے ہوئے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔دوسری طرف شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ خراساں نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے واقعے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہم ان تخریب کار عناصر کا پھیچا کریں اور انہیں اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے افغانستان کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button