خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پلٹ خاتون کا گمشدہ 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان ایوی ایشن حکام نے واپس کردیا

خلیج اردو: فیصل آباد ائیر پورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن اتھارٹی سٹاف نے دبئی سے آنیوالی خاتون مسافر سے ٹیکسی میں کھو جانے والے 20 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء تلاش کرکے انہیں پہنچا دی۔

پاکستان سی اے اے ترجمان کے مطابق خاتون مسافر علینہ زین دبئی سے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 343 سے فیصل آباد ائیرپورٹ پہنچی تھیں۔ جو جلد بازی میں اپنا قیمتی بیگ ائیرپورٹ سے لی گئی ٹیکسی میں ہی بھول کر گھر چلی گئیں ، یہ ٹیکسی خاتون کے خاوند نے بک کرائی تھی۔

سی اے اے منیجر فیصل آباد ائیرپورٹ انور ضیا اور سی اے اے کی آئی ٹی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج، کار پارکنگ سسٹم فوٹیج، ایف آئی اے، نادرا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اداروں کے تعاون سے ٹیکسی ڈرائیور کا کھوج لگایا اور تمام اشیاء بحفاظت برآمد کرلیں۔

خاتون مسافر کا بیگ سی اے اے عملے نے چیک کیا تو اس میں 20 لاکھ روپے کے مجموعی مالیت سے زائد 4600 امریکی ڈالر، 2600 اماراتی درہم، ایک آئی فون 13 اور قیمتی لیپ ٹاپ موجود تھا جو بعدازاں فیصل آباد ائیرپورٹ پران کےحوالے کردیا گیا۔

خاتون مسافر نے سی اے اے فیصل آباد ائیرپورٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ٹیکسی ڈرائیور کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button