متحدہ عرب امارات

ابوظہبی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش بڑھنے کی توقع،اتحاد ایئرویز نے اپنے مسافروں کیلئے ایڈوائری جاری کر دی

خلیج اردو 9 دسمبر 2021

ابوظہبی:اتحاد ائیر ویز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پر جلد چیک ان کی سہولت کا استعمال کریں تاکہ دسمبر کے مصروف سیزن کے دوران لمبی قطاروں سے بچنے اور وقت کا ضیاع نہ ہو۔
ابوظہبی میں فارمولا ون سیزن کے فائنل کے ساتھ ساتھ سکولوں میں چھٹیوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث رواں ماہ شہر میں کافی گہما گہمی کی توقع ہے۔

 

رواں ہفتے اور اور دسمبر کے پورے مہینے میں ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ایسے میں اتحاد ایئر ویز نے مسافروں کو قطاروں کی جھنجھٹ اور وقت کی بچت کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق 31 دسمبر تک مسافر اپنی پرواز سے آٹھ گھنٹے پہلے تک چیک ان کرنے کے لئے اتحاد ایئرویز کی سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں۔

 

 

ایک شخص ایک ساتھ سفر کرنے والے خاندان کے تمام اراکین کی جانبسے چیکنگ کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے کرونا ٹیسٹ اور ویکین سے متعلق دستاویزات پیش کرنا ضروری ہونگے۔اتحاد ائیر ویز کا چیک ان ڈسک پورے ہفتے صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک کھلا رہے گا۔جلدی چیک ان کیلئے آنے والوں کو اسکائی پارک میں دو گھنٹے مفت پارکنگ بھی دی جائے گی۔

 

جو مسافر جلد چیک ان نہیں کر سکتے ان کے لیے آن لائن چیک ان کی سہولت بھی موجود ہے۔رش کے اوقات میں چیک ان روانگی سے 4 گھنٹے پہلے کھلتا ہے جو کہ امریکی پروازوں کے لئے دو گھنٹے جبکہ دیگر پروازوں کیکئے ایک گھنٹہ پہلے بند کر دیا جاتا ہے۔اتحاد ائیر ویز کی بورڈ نگ روانگی سے 20 منٹ پہلے بند ہو جاتی ہے۔

 

مسافر اتحاد ایئرویز کی ویب سائٹ پر کرونا ٹیسٹ اور ویکسین کے دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔اتحاد ائیرویز کی جانب سے ڈاکومنٹس کی منظوری کا ای میل مسافروں کو بھیجا جائے گا تاکہ انہیں پتہ چل جائے کہ انکے دستاویزات مکمل ہیں۔دستاویزات منظور ہونے والے مسافر ہوائی اڈے پر فاسٹ ٹریک "ویریفائیڈ ٹو فلائی”ڈیسک کا استعمال کر سکتے ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button