متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

فلائی دوبئ پاکستان کے مزید شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی

خلیج اردو 9 دسمبر 2021
دبئی:دبئی کی ہوائی کمپنی فلائی دبئی نے پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ائیرلائنز کے پاکستان،متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک جانے والے مسافر ایک دوسرے کے کرئیرز کو استعامل کرسکیں گے۔
معاہدے کے تحت پی آئی اے کو دبئی کے علاوہ نو مختلف مقامات کے لئے فلائی دبئی کے نیٹ ورک پر ٹکٹیں فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔پی آئی اے المعطی،بحرین،باکو،بغداد،استنبول،کویت،مشہد،ماسکو اور نجف کے لیے ٹکٹیں فلای دبئی کے نیٹ ورک پر فروخت کر سکے گی جبکہ فلائی دبئی اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لئے ٹکٹیں پی آئی اے کے نیٹ ورک پر فروخت کرے گی۔

 

 

فلائی دبئی نے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں کا آغاز 2010 میں کیاجبکہ کہ اس وقت ایئرلائن پاکستان کے 5 شہروں کے لیے پروازیں چلا رہی ہے جن میں کراچی،فیصل آباد،ملتان،کوئٹہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

 

فلائی دبئی کے سی ای او او نے پی آئی اے کے ساتھ معاہدے پر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفری اور تجارتی جوڑ مزید مستحکم ہوگا۔اس معاہدے سے فلائی دبئی کو پاکستان کے دیگر شہروں کے لیے پروازیں چلانے میں بھی آسانی ہوگی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا کہ کرونا وبا نے ہوا بازی کی صنعت کو بھی متاثر کیا ہے۔دنیا بھر میں ہوائی کمپنیاں ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کررہی ہے۔یہ معاہدہ فلائی دبئی کے ساتھ ہاتھ ملانے کا بہترین موقع ہے جو پاکستان کو دبئی اور دنیا بھر کے مختلف ممالک سے جوڑے گا۔

 

فلائی دوبئی 50 ممالک کے 100 سے زائد شہروں کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔ائیر لائن نے 70 سے زیادہ نئے روٹس کا آغاز کیا ہے جن کا پہلے دبئی سے براہ راست ہوائی رابطہ نہیں تھا۔فلائی دبئی نے حال ہی میں نیپلز،پراگ اور زگریب کے لئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا ہے جبکہ انقرہ،بوداپسٹ،سالزبرگ اور وارسا کے لئے بھی پروازیں شروع کی ہیں۔

 

فلای دبئی کے ذریعے دبئی کیلئے ٹکٹ بک کروانے والوں کو ایکسپو 2020 کے ایک دن کے دورے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button