متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ ہر متعدد ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لازمی قرار دیدی گئی

خلیج اردو 29 دسمبر 2021

دبئی:اب دبئی انٹرنینشل ایئرپورت پر متعدد ممالک سےآنے والی پروازوں کے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کئے جاینگےتفصیلات کے مطابق برازیل،بھارت،پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت چند دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو لازمی ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔اس کے علاوہ اسکریننگ لسٹ میں موجود نہ ہونے والے ممالک کے مسافروںکی بھی اضافی جانچ کی جائیگی۔

برطانیہ میں  سفر کرنے والوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ لازم نہ ہونے کی وجہ سے دبئی آنے والے برطانوی مسافروں کو بھی ایئرپورٹ پر ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنا پڑا۔حکام کے مطابق ایمریٹس کی ویپ سائٹ پر ان ممالک کی فہرست موجود ہے جن کے مسافروں کو متحہ عرب امارات یا بالخصوص دبئی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے تاہم کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر ایئرپورٹ پر کسی بھی پرواز کے مسافروں کی ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے۔

 

 نئی ایڈوائری کے مطابق پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کیلئے آمد پر  دبئی ایئرپورٹ پر لازمی ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو آمد پر 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بمعہ کیو ار کوڈ دیکھانا ہوگی۔ان مسافروں کو فلائٹ سے قبل ایئرپورٹ پر ہونے والے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی دیکھانا ہوگی۔

 

برطانیہ سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کو فلائٹ سے تین دن قبل کرائے گئے پی سی آر کی منفی رپورٹ آمد پر پیش کرنا ہوگی۔دبئی آمد پر کورونا ٹیسٹ منفی آںے کی صورت میں مسافروں کو دن روز کیلئے قرنطینہ گزارنا پوگا۔

 

دوسری جانب دبئی کی حکومت نے افریقی ممالک کیلئے نئی سفری پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ان میں جنوبی افریقہ، زمبابوے،بوٹسوانا،کینیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔نئی پابندی کے مطابق چودہ روز قبل تک ان ممالک میں رہنے یا ان کا سفر کرنے والے مسافروں کو دبئی میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button