متحدہ عرب امارات

خبردار : چوک چوراہوں پر لین تبدیل نہ کریں ، نتیجہ بھیانک ہوگا، حکام کی انتباہ

خلیج اردو

ابوظبہی : ابوظہبی کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تاکید کی ہے کہ کسی چوک چوراہے پر لین تبدیل کرنا سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے بہت سے خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے بچنا چاہیے۔

 

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں محکمہ بلدیہ اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر نے چوک کو عبور کرنے کے صحیح طریقہ کار کو دکھایا۔

 

حکام نے کہا ہے کہ چوک پر یا عام حالات میں لین پر رہیں اور چوک پر لین تبدیل نہ کیجئے ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔ اس پر چار سو درہم جرمانہ ہوگا۔

 

ٹریفک حکام نے ابوظہبی میں مختلف ٹریفک سگنلز پر سمارٹ کیمرے اور ریڈارز کو فعال کر دیئے ہیں تاکہ لین ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا جا سکے اور انہیں سزا دی جا سکے۔

 

ابوظہبی پولیس نے متنبہ کیا تھا کہ ڈرائیوروں پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا جو چوک پر لین بدلتے ہیں یا اس سے آگے بڑھتے ہیں۔

 

ابوظبہی پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021 میں پولیس نے 16,378 ڈرائیوروں کو اچانک لین بدلنے یا گاڑی پلٹنے پر جرمانہ کیا تھا۔

 

حکام نے وضاحت کی کہ یہ عادت خطرناک ہے اور حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

 

ابوظہبی پولیس نے ویڈیو کلپس بھی شیئر کیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ یہ مشق کس طرح تصادم کا باعث بنتی ہے۔

 

چوک پر اوور ٹیکنگ اور ریورس کرنے سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانوں سے آگاہی کیلئے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button