متحدہ عرب امارات

شعیہ مسلک کی اکثریت پر مشتمل دنیا کی پہلی ریاست جس کا سفارتخانہ اسرائیل میں قائم کیا جائے گا

خلیج اردو
تل ابیب: مسلمانوں کی اکثریت کی جانب سے ناپسندیدہ سمجھا جانے والا ملک اسرائیل رواں دہائی میں مسلمان ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہورہا ہے۔

ابراہیم ایکارڈ کے بعد اب ایک اور مسلمان ملک کی جانب سے آذربائیجان کی جانب سے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسرائیل نے آذربائیجان کی آزادی کے بعد اسے فوراً تسلیم کیا تھا اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسرائیلی سفارتخانہ 1993 سے قائم ہے۔

ڈان ڈاٹ کام نے عرب میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے اور آذربائیجان کا نیا سفارتخانہ تل ابیب میں کھولا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آذربائیجان کو اسرائیل کا اہم شراکت دار پارٹنر قراردیا ہے۔

حکام کے مطابق اسرائیلی حکومت کی مسلم دنیا کے ساتھ مضبوط سفارتی پل بنانے کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب آذربائیجان کے قریبی اتحادی ترکی نے اس ماہ کے شروع میں چار سالوں میں پہلی بار اسرائیل میں سفیر نامزد کیا ہے۔

Source: Dawn

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button